سعودی پراجیکٹ، یمن میں ایک ہفتے کے دوران مزید 570 بارودی سرنگیں صاف

113
سعودی پراجیکٹ، یمن میں ایک ہفتے کے دوران مزید 570 بارودی سرنگیں صاف

ریاض۔23دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں سے مزید 570 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔

عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے شہروں مارب، عدن، الجوف، لحج، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، شبوہ، تعز اور الحدیدہ میں 2 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 508 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،50 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 10 دیسی ساختہ ڈیوائسز کو تباہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں مسام پراجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 73 ہزار258 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔