سعودی پروجیکٹ کے تحت یمن میں ایک ہفتے کے دوران 840 باردوی سرنگیں صاف

127

 صافصنعا۔27جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے مسام پروجیکٹ کے تحت گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے مزید 840 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب نے مسام پراجیکٹ کی ٹیموں نے یمن کے علاقوں مارب، عدن، الجوف، لحج، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، شبوہ، تعز اور الحدیدہ سے مزید 840 بارودی سرنگوں کو صاف کی دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 79 ہزار794 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔