ریاض ۔24جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے امریکی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بریڈ کوپر نے گزشتہ روز ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزارت دفاع کی طرف سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق دونوں عہدیداروں نے باہمی دلچسپی کے اموربارے تبادلہ خیال کیا۔اردو نیوز کے مطابق انہوں نے دفاعی اورعسکری شعبوں میں تعاون اور مشترکہ رابطوں کے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔