سعودی کابینہ نے زمینی ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

113

ریاض ۔20فروری (اے پی پی):سعودی کابینہ نے مملکت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید تر بنانے کے لیے سڑکوں کے مربوط جال بچھانے کے لیے ایک جامع منصوبے کی منظوری دی ہے۔ العربیہ کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی اور ٹرانسپورٹ سسٹم کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کئے۔

مملکت کا نیا لینڈ ٹرانسپورٹ سسٹم اور انفراسٹرکچر دنیا کے جدید رجحانات کے مطابق ہوگا تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مکمل جدت کے ساتھ پیش کی جا سکے۔خیال رہے سعودی عرب 73 ہزار کلومیٹر لمبی سڑکوں کے ساتھ دنیا میں رابطوں کے حوالے سے نمایاں ملکوں میں شامل ہے۔