غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر90فیصداضافہ

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر90فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں غیرملکی سرمایہ کاروں وکمپنیوں نے 1.317ارب ڈالراپنے ممالک منتقل کئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 90فیصدزیادہ ہے،گزشتہ …

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر90فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں غیرملکی سرمایہ کاروں وکمپنیوں نے 1.317ارب ڈالراپنے ممالک منتقل کئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 90فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مدمیں 694.3ملین ڈالرمنتقل کئے تھے۔

جنوری میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں 102.9ملین ڈالرمنتقل کئے جودسمبرکے مقابلہ میں 20فیصدکماورگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 19فیصدزیادہ ہے ہے،دسمبرمیں غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مدمیں 86.5ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 126.6ملین ڈالرمنتقل کئے تھے۔

اعدادوشمارکے مطابق خوراک کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 263ملین ڈالر،بجلی 182.8ملین ڈالر،فنانشل بزنس 164.6ملین ڈالر،آئل اینڈگیس 108.6ملین ڈالر،ٹوبیکواینڈسگریٹس 97.1ملین ڈالر،ٹرانسپورٹ 85.1ملین ڈالر،پٹرولیم ریفائننگ 82.7ملین ڈالر،مشروبات 65.9ملین ڈالر،کیمیکلز64.1ملین ڈالر،مواصلات 31.5ملین ڈالر،سیمنٹ 26.7ملین ڈالر،ٹرانسپورٹ آلات 25.7ملین ڈالر اوردیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے 119.2ملین ڈالرمنافع کی صورت میں اپنے متعلقہ ممالک منتقل کئے۔

مزید خبریں