سعودی کابینہ کا اجلاس،حج تیاریوں کا جائزہ لیا

ریاض۔ 16جولائی (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں حج کی تیاریوں اور حکومتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے حج 1441 ھ کے لیے کی جانے والی تیاریوں اور مختلف حکومتی اداروں کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ …

ریاض۔ 16جولائی (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں حج کی تیاریوں اور حکومتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے حج 1441 ھ کے لیے کی جانے والی تیاریوں اور مختلف حکومتی اداروں کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر حج میں کام کرنے والے تمام اداروں کو تاکید کی گئی کہ عازمین کے لیے صحت مند اور پر تحفظ ماحول میں مناسک کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔کابینہ نے کورونا وائرس کی مقامی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا، عالمی وبا کی زد میں آنے والے افراد کی تعداد اور حفاظتی تدابیر کے علاوہ انسداد کے لیے جاری کوششوں کی تفصیلات سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔کابینہ کو شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو پیش کی جانے والی طبی سہولتوں کے علاوہ سعودی عرب کے ہسپتالوں میں آئی سی یو کے شعبے میں 30 فیصد توسیع سے بھی مطلع کیا کیا گیا ہے۔قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید نے بتایا ہے کہ ’سعودی عرب جی 20 کے سربراہ کے طور پر عالمی تجارت تنظیم کی مدد میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔کابینہ نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک میں معیشت کی ترقی اور عالمی تجارت میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے سعودی عرب اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ عالمی تجارت تنظیم بین الاقوامی تجارت کو منظم کرنے میں بھر پور کردار ادا کرے۔کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو جن بحرانوں کا سامنا ہے ان سے نکلنے اور معیشت کو سہارا دینے کے لیے جی 20 ممالک سمیت عالمی تجارت تنظیم سے امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید خبریں