جدہ۔25اگست (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تین ریال فی گرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عاجل کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں تین ریال فی گرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 302.93 ریال، 22 قیراط ایک گرام 277.69 اور 18 قیراط 227.20 ریال رہی اور21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 262.38 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,544.62، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,665.79 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,908.13 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 305,051 ریال میں دستیاب رہا۔