ریاض۔25اگست (اے پی پی):سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت رہنمائی شیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے قاہرہ میں مصر کے وزیر اوقاف ڈاکٹر اسامہ الازہری سے ملاقات کی ہے۔عاجل نیوز کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت رہنمائی نے قاہرہ میں مصر ی وزیر اوقاف ملاقات میں دونوں وزرا نے اسلامی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا۔ …
سعودی وزیر اسلامی امور کی قاہرہ میں مصری وزیر اوقاف سے ملاقات

مزید خبریں
ریاض۔25اگست (اے پی پی):سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت رہنمائی شیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے قاہرہ میں مصر کے وزیر اوقاف ڈاکٹر اسامہ الازہری سے ملاقات کی ہے۔عاجل نیوز کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت رہنمائی نے قاہرہ میں مصر ی وزیر اوقاف ملاقات میں دونوں وزرا نے اسلامی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی 35 ویں بین الاقوامی کانفرنس 25 اور 26 اگست کو ہو رہی ہے جس میں 60 سے زیادہ ملکوں کے 100 سے زیادہ وزرا، سکالرز اور اسلامی اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی 35 ویں بین الاقوامی کانفرنس میں مملکت کے وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔







