سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

68
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ۔8جنوری (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،24قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 224.85 ریال، 22 قیراط ایک گرام 206.12 اور18 قیراط ایک گرام 168.64 ریال میں دستیاب رہا۔21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1888.78 ریال، 22 قیراط 8 گرام 1978.72 اور 24 قیراط 8 گرام2158.61 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔