جدہ۔26اکتوبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 328.78 ریال، 22 قیراط ایک گرام 301.38 اور18 قیراط 246.59 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 287.68 ریال رہی۔ گولڈ مارکیٹ میں 14 قیراط ایک گرام سونا 191.79 ریال جبکہ ایک کلو گرام سونا 331,030 ریال میں دستیاب رہا۔