جدہ۔30نومبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا ہے۔الیوم کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 318.25 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 278.50 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط ایک گرام 278.50 جبکہ18 قیراط 238.75 ریال فی گرام رہی اور ایک اونس سونا 9 ہزار 900 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔