سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ

354
Gold

جدہ ۔12اگست (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط1گرام سونے کی قیمت 230.88 ریال، 22 قیراط 1 گرام 211.64 اور18 قیراط 173.16 ریال رہی جبکہ 21 قیراط 1 گرام سونا 202.02 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط 8 گرام کی گنی 1,939.42 ریال، 22 قیراط 1گرام کی گنی 2,031.77 ریال جبکہ 24 قیراط 1 گرام گنی 2,216.48 ریال اور 1 کلوگرام سونا 232,499.30 ریال میں دستیاب رہا۔