جدہ۔2مارچ (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 24 قیراط ایک گرام کی قیمت 244.90 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 224.49 ریال رہی جبکہ 21 قیراط سونے کا رواج ہے اس کی فی گرام قیمت 214.29 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹ میں18 قیراط کی قیمت 183.68، 14 قیراط کی قیمت 142.86 ریال اور 12 قیراط ایک گرام کی قیمت 122.45 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک اونس کی قیمت 7616 ریال اور ایک کلو سونا 2 لاکھ 44 ہزار 900 ریال میں فروخت ہوا۔