سعودی ہلال احمر نے مدینہ منورہ میں 22 ہزار کیسز نمٹائے

155

مدینہ منورہ۔13جولائی (اے پی پی):مدینہ منورہ میں سعودی ہلال احمر برانچ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل عمر البخاری نے کہا ہے کہ حج سیزن کے دوران 22 ہزار کیسز نمٹائے ہیں۔

الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئےسعودی ہلال احمر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ 25 ایمبولینس ٹیمیں مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کے لیے کام کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذوالقعددہ سے اب تک 22 ہزار کیسز نمٹائے گئے۔ ان میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ مسجد نبوی اور اطراف کے علاقے سے تھے۔

مرکزیہ کے علاقے میں ریسپانس کا وقت نو منٹ جبکہ مسجد نبوی کے صحن کے اندر تین منٹ رہا۔ یاد رہے کہ سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے حج سیزن 2024 کےلیے تقریبا 100 ایمبولینس مراکز میں دو ہزار 540 میڈیکل پروفیشنلز، ایمبولینس ٹیکنیشنز اور انتظامی عملے کو تعینات کیا تھا۔