- Advertisement -
قاہرہ۔23مارچ (اے پی پی):سفارتخانہ پاکستان قاہرہ نے پاکستان کا 85 واں قومی دن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ سفارتخانہ پاکستان قاہرہ کی جانب سے یہاں موصولہ اعلامیہ کے مطابق ناظم الامور ڈاکٹر رضا شاہد نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔
- Advertisement -
پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اس موقع پر صدر، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستانی سفارتخانہ قاہرہ کے حکام اور مصر میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔
قبل ازیں ایوان صدر کے چیمبرلین نے ناظم الامور سے ملاقات کی اور صدر مصر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے پاکستان کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575630
- Advertisement -