سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی انسٹی ٹیوٹ فار ایشین سٹڈیز کے سی ای او سے ملاقات

Ambassador Amina Baloch
Ambassador Amina Baloch

برسلز۔29مارچ (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر ایمبیسیڈر آمنہ بلوچ نے یورپی انسٹی ٹیوٹ فار ایشین سٹڈیز کے سی ای او ایکسل گوئتھلز کے ساتھ ملاقات کی۔

بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کے ایک ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں یورپی یونین ایشیا تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مستقبل کی مصروفیت کے لیے راستے تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔