پیرس۔19فروری (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانسیسی سینیٹ میں پاکستان -فرانس فرینڈ شپ گروپ کے صدر سینیٹر پاسکل ایلیزرڈ سے ملاقات کی ہے۔
فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی”ایکس” پر پوسٹ کے مطابق انہوں نے پاکستان فرانس تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تبادلوں کے فروغ، معیشت اور تجارت، ثقافتی، سائنسی اور تعلیمی تبادلوں میں تعاون اور عوامی رابطوں کو بڑھانے میں پارلیمنٹ کے اہم کردار پر زور دیا۔