اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):کرکٹر حیدر علی نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے لئے پر امید ہیں، قومی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بدھ کو ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کھلاڑیوں کا باصلاحیت سکواڈ ہے جو ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں فتح سے ہمکنار کر سکتا ہے، …
گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کی صلاحیت رکھتے ہیں، کرکٹر حیدر علی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):کرکٹر حیدر علی نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے لئے پر امید ہیں، قومی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بدھ کو ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کھلاڑیوں کا باصلاحیت سکواڈ ہے جو ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں فتح سے ہمکنار کر سکتا ہے، پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، امید ہے کہ ہماری ٹیم میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
ستمبر 2019 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے حیدر علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ٹاپ پر جانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔حیدر علی جو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور 2025 میں بی پی ایل کوالیفائر 2 سے باہر ہو گئے تھے ،نے کہا کہ وہ ڈیڑھ ہفتے میں صحت یاب ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی فٹنس پر سخت محنت کر رہا ہوں اور اس سال پاکستان سپر لیگ میں واپسی کی امید کرتا ہوں۔
انہوں نے اپنی انجری کے دوران سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں شاندار کارکردگی کے کے عزم کا اظہار کیا۔حیدرعلی جنہیں نومبر 2019 میں بنگلہ دیش میں ہونے والے 2019 کے ACC ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لئیے پاکستان کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا،نے کہا کہ لیگ میں کھیلنا بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے سے مختلف ہے، بعض اوقات بہترین کھلاڑی بھی فلاپ ہو جاتے ہیں۔








