وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سوراب میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوراب میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کی جانب سے خودکش گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکے کی زد میں آ کر عام شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوراب میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کی جانب سے خودکش گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکے کی زد میں آ کر عام شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کلیئرنس آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان کے امن و عوام کے دشمن ہیں،فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بد امنی و شر انگیزی کی تیاری کے دوران عام شہریوں کی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔