سلامتی کونسل اور عالمی برادری فلسطینی عوام کو اسرائیلی مظالم کے خلاف تحفظ فراہم کے لیےکردار ادا کرے، اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر

اقوام متحدہ۔23فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر ریاض منصور نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو اسرائیلی مظالم کے خلاف تحفظ فراہم کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، عالمی برادری اور …

اقوام متحدہ۔23فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر ریاض منصور نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو اسرائیلی مظالم کے خلاف تحفظ فراہم کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، عالمی برادری اور سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور سیکرٹری جنرل کی رپورٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن آنے والے دنوں میں ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے لیےسلامتی کونسل کے اراکین کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

فلسطین میں گزشتہ روز مغربی کنارے کے شہر نابلس پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 10 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری حسین الشیخ نے نابلس میں اسرائیلی حملے کو قتل عام قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں