ریاض ۔ 16 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب کی کابینہ کے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی حکام کے بڑھتے ہوئے حملوں، یہودی آباد منصوبوں میں اضافہ اور فلسطینیوں کی مزید اراضی ہتھیانے جیسی کارروائیوں پر غور کیا۔ دارالحکومت ریاض کے الیمامہ پیلس میں گزشتہ روز ہونے والے کابینہ کے اجلاس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ کابینہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی …
سلامتی کونسل فلسطین میں یہودی آباد کار منصوبے رکوائے، سعودی عرب

مزید خبریں
ریاض ۔ 16 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب کی کابینہ کے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی حکام کے بڑھتے ہوئے حملوں، یہودی آباد منصوبوں میں اضافہ اور فلسطینیوں کی مزید اراضی ہتھیانے جیسی کارروائیوں پر غور کیا۔ دارالحکومت ریاض کے الیمامہ پیلس میں گزشتہ روز ہونے والے کابینہ کے اجلاس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ کابینہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مقبوضہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں پر روک لگائی جائے۔ اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے کابینہ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے اپنی ملاقات میں کئے جانے والے فیصلوں اور دونوں دوست ملکوں کے درمیان پائے جانے والے تاریخی تعلقات کی بابت آگاہ کیا۔ مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال بھی کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث آئے۔







