واشنگٹن ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کوافغان صوبہ پکتیا، غزنی اور کابل میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے،ان حملوںکی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں سلامتی کونسل نے …
سلامتی کونسل کی جانب سے افغانستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کوافغان صوبہ پکتیا، غزنی اور کابل میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے،ان حملوںکی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں سلامتی کونسل نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور حکومتِ افغانستان سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ۔بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے انتہائی سنگین خطرات کا باعث ہے۔








