سلامتی کونسل کی غزہ کے حوالے سے مسلسل ناکامی قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے، فلسطینی وزیر خارجہ

60
سلامتی کونسل کی غزہ کے حوالے سے مسلسل ناکامی قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے، فلسطینی وزیر خارجہ

اقوام متحدہ ۔25اکتوبر (اے پی پی):فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور قتل عام رکوانے میں مسلسل ناکامی ناقابل معافی عمل ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیل فلسطین کشیدگی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے میں عالمی ادارے کی ناکامی قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے،

اسرائیل جان بوجھ کر اور منظم انداز میں فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے جسے روکنا ہمارا اجتماعی فرض ہے۔عالمی برادری اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر جارحیت اور املاک پر قبضے کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔