سلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز نے بجٹ سفارشات پیش کر دی حکومت کی کوششوں کی وجہ سے اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد اب بالیدگی کی ضرورت ہے، شاہد رشید بٹ

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز نے بجٹ سفارشات پیش کر دی ہیں جن میں معیشت کا رخ معاشی استحکام کے بجائے پیداوار بڑھانے اور اقتصادی نشونما کی طرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے اقتصادی استحکام حاصل ہو گیا ہے اور اب بالیدگی کی ضرورت ہے تاکہ پیداوار، محاصل اور روزگار میں اضافہ ہو سکے جسکے بغیر شرح نمو کم رہے گی۔اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے بجٹ سفارشات میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس ادائیگی کی بحران میں مبتلا ہونے والے تمام قرض خواہ ممالک کیلئے ایک ہی نسخہ ہے جو دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی شرح نمو میں اضافہ نہیں ہونے دے رہا ۔