سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھامرحلہ اپنے نام کر لیا

112
National Road Cycling
National Road Cycling

روم۔3جولائی (اے پی پی):سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 111 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے اٹلی میں پنیرولو سے ویلوائر تک کا 139.6 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا، جو پہاڑی راستے پر تھا۔25 سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 139.6 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 46منٹ اور 38 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بیلجیئم کے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے دوسری جبکہ ہسپانوی سائیکل سوار جان آیوسو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جتینے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی ہے یوں سلووینین سائیکلسٹ نے دوبارہ یلو جرسی حاصل کرلی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔