سماجی تنظیم قطر چیریٹی کی جانب سے سکولوں میں فرنیچر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

سماجی تنظیم قطر چیریٹی کی جانب سے بچیوں کے سکولوں میں فرنیچر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بدھ کو تنظیم کے صوبائی کوآرڈینیٹر سجاد خان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید سمیت پوری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر

حیدرآباد۔ 24 جون (اے پی پی):سماجی تنظیم قطر چیریٹی کی جانب سے بچیوں کے سکولوں میں فرنیچر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بدھ کو تنظیم کے صوبائی کوآرڈینیٹر سجاد خان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید سمیت پوری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے بچیوں کے اسکولوں میں جہاں فرنیچر کی کمی تھی وہاں محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کی نشاندہی پر ان اسکولوں کو فرنیچر فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کل 9 پرائمری اسکولوں کو فرنیچر فراہم کیا گیا ہے جن میں ڈیسک، کرسیاں اور دیگر ضروری تعلیمی سامان فراہم کیا گیا تاکہ طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

تقریب میں تمام اسکولوں کی پرنسپلز، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سلمی باجوہ، قطر چیریٹی کی راحیلا خاصخیلی، ارشد کنبھر، اساتذہ، سماجی شخصیات اور قطر چیریٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی انتہائی ضروری ہے قطر چیریٹی کے اس اقدام سے طالبات کو آرام دہ ماحول میں تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اسکول کی پرنسپل نے قطر چیریٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے طالبات کے حوصلے بلند ہوں گے اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔ طالبات اور والدین نے بھی اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے منصوبے جاری رہیں گے۔

مزید خبریں