سماجی تنظیم مری انوائرمینٹل سوسائٹی کی جانب سے آلودگی کے خلاف آگاہی معلوماتی خصوصی واک کا اہتمام

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):عالمی یوم ماحولیات 5جون کو ملک بھر کی طرح مری شہر میں بھی آلودگی کے خلاف آگاہی معلوماتی خصوصی واک مال روڈ پر مری کی معروف سماجی تنظیم مری انوائرمینٹل سوسائٹی کی جانب سے اہتمام کیا گیا ۔

واک میں جی پی اوچوک سے چنارچوک تک صدرامجدعباسی کی قیادت میں منعقد کی گئی میں طلباء،ملک بھر سے آئے ہوئے سیاحوں،تاجروں اوراہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی صدر امجد عباسی اور جنرل سیکرٹری عثمان علی نے موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جنگلات کو بچانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاآئے روز جنگلات میں آگ لگنے کے سلسلہ کو ختم ہونا چاہیے تاکہ قدرتی ماحول بچایاجاسکے