اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) اینگرو گروپ آف انڈسٹریز نے اپنی کاروباری و سماجی ذمہ داریوں کے تحت گزشتہ پانچ سال کے دوران 1.2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے 10 لاکھ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے۔ اینگرو فاﺅنڈیشن کے اعداد وشمار کے مطابق انسانی وسائل کے شعبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے ۔