چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں خاور ممتاز کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے کہا ہے کہ کمیشن الیکشن کمیشن کے تعاون سے خواتین کی ووٹ ڈالنے کی شرح میں کمی کے حامل علاقوں میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے پیشگی انتباہ کا نظام وضع کرے گا۔ وہ بدھ کو پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام عام انتخابات میں خواتین کیلئے کوٹہ پر پنجاب …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے کہا ہے کہ کمیشن الیکشن کمیشن کے تعاون سے خواتین کی ووٹ ڈالنے کی شرح میں کمی کے حامل علاقوں میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے پیشگی انتباہ کا نظام وضع کرے گا۔ وہ بدھ کو پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام عام انتخابات میں خواتین کیلئے کوٹہ پر پنجاب کی پیشرفت کے جائزہ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر خواتین کو مقام کار پر ہراساں کئے جانے کے تحفظ کیلئے تعینات وفاقی محتسب کشمالہ طارق، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے رکن محمد شفیق نے بھی خطاب کیا۔ خاور ممتاز نے کہا کہ پیشگی انتباہی نظام خواتین کو ووٹ سے روکے جانے کیلئے مشکلات کھڑی کرنے والے عناصر کی نشاندہی اور الیکشن کمیشن کو فوری طور پر رپورٹ ارسال کرے گا۔