سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی منائی گئی

97

اسلام آباد ۔08 جولائی(اے پی پی)ملک کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی اتوار کو منائی گئی ۔ عبدالستار ایدھی 28فروری 1928ءکو پیدا ہوئے اور 88سال کی عمر میں 8جولائی 2016ءکو کراچی میں انتقال کر گئے تھے ۔ انہوں نے ایدھی فاﺅنڈیشن کی بنیاد رکھی جو بے گھر افراد کو رہائش سمیت بے سہارا بچوں کی کفالت اور دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس فرام کر رہی ہے ۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں عبدالستار ایدھی کو کئی قومی و بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ عبدالستار ایدھی کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور سماجی کارکنوں نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔