9.4 C
Islamabad
جمعہ, فروری 21, 2025
ہومزرعی خبریںسمبڑیال :گندم کے حوا لہ سے سمارٹ کسان گیدرنگ پروگرام، کاشتکاروں کومحکمہ...

سمبڑیال :گندم کے حوا لہ سے سمارٹ کسان گیدرنگ پروگرام، کاشتکاروں کومحکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 18 فروری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سیالکوٹ رانا قربان علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ کی جانب سے موضع کلووال میں( آج )منگل کو گندم کی زیادہ پیداوار اور تیلدار اجناس کی کاشت کے حوالے سے سمارٹ کسان گیدرنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سمبڑیال کے موضع کلووال میاں جی میرج ہال میں گندم کی فصل کے حوالے سے اسمارٹ کسان گیدرنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ ،فیلڈ آفیسر ذیشان گورائیہ ،فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول صباتحسین ،رانا عبدالستار ایم پی اے ،پی پی53 کے نمائندہ چوہدری سرفراز گھمن ،سابق سٹیٹ آفیسر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ انڈین پنجاب اجل سنگھ گھمن اور علاقہ کے کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو محکمہ زراعت کے جاری منصوبوں گندم کی پیداوار کے مقابلے، گرین ٹریکٹر سکیم، زیادہ گندم اگائیں، محکمہ کی ملاوٹ کے خلاف مہم، سموگ کنٹرول، گرین پاکستان مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور حاضرین سے کہا کہ وہ چاول کی نرسری کی جلد بوائی سے گریز کریں۔

ایگری کلچر آفیسر/ پیسٹی سائیڈ انسپکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال صبا تحسین نے حاضرین کو آئی پی ایم کے ذریعے گندم کی فصل کی بیماریوں اور کیڑوں کے تدارک کے بارے میں آگاہ کیا۔فیلڈ آفیسر ذیشان گورائیہ نے حاضرین کو خشک سالی میں گندم کے انتظام، کھاد کے متوازن استعمال، اہم مراحل پر آبپاشی، پودوں کے تحفظ کے اقدامات خصوصا زرد اور بھوری زنگ کے کنٹرول کے بارے میں آگاہ کیا۔آخر میں چوہدری سرفراز گھمن نے محکمہ زراعت کی سرگرمیوں کو سراہا اور کاشتکاروں سے کہا کہ وہ محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563084

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں