سمندری خوراک کی برآمدات میں دو ماہ کے دوران 17 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دو ماہ جولائی اگست کے دوران سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست 2018ءکے دوران سمندری خوراک کی برآمدات سے 29.536 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندری غذا¶ں …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دو ماہ جولائی اگست کے دوران سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست 2018ءکے دوران سمندری خوراک کی برآمدات سے 29.536 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندری غذا¶ں کی قومی برآمدات کا حجم 35.562 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جون جولائی کے دوران سمندر سے مچھلیاں پکڑنے پر پابندی کی وجہ سے برآمدات متاثر ہوئی ہیں تاہم آنے والے مہینوں کے دوران برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کا امکان ہے

مزید خبریں