سمندری طوفان میساک کی شدت کم، چین کے سانیا ہوائی اڈے پر پروازیں بحال

چین کےجنوبی صوبہ ہائنان میں واقع سانیا فینکس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سمندری طوفان میساک کی شدت کم ہونے کے بعد ہفتہ کی صبح 6 بجے پروازیں بحال کر دی گئیں۔

بیجنگ۔4جولائی (اے پی پی):چین کےجنوبی صوبہ ہائنان میں واقع سانیا فینکس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سمندری طوفان میساک کی شدت کم ہونے کے بعد ہفتہ کی صبح 6 بجے پروازیں بحال کر دی گئیں۔شنہوا کے مطابق ہائنان کے محکمہ موسمیات سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سال کے دسویں سمندری طوفان میساک نے جمعہ کی شام تقریباً 6 بج کر 20 منٹ پر لِنگ شوئی لی کاؤنٹی کے علاقے ییلن میں ساحل سے ٹکرایا، جس کے بعد وہ رات کے وقت ہائنان جزیرے کو عبور کرتے ہوئے شمالی بیبو خلیج کی جانب بڑھ گیا۔ہوائی اڈے سے پہلی پرواز CZ6731 ہفتہ کی صبح 7 بجکر 18 منٹ پر روانہ ہوئی۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ کی صبح 9 بجکر 20 منٹ پر درجہ سوم (لیول تھری) کا طوفانی الرٹ برقرار رکھا۔ صبح 8 بجے تک طوفان میساک جنوب مغربی چین کے گوانگ شی ژوانگ علاقے کے شہر ڈونگ شِنگ سے تقریباً 155 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود تھا، جہاں اس کے مرکز کے قریب زیادہ سے زیادہ مسلسل ہواؤں کی رفتار 23 میٹر فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ کے مطابق طوفان 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےشمال مغرب کی جانب بڑھنے اور موجودہ شدت برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ پیش گوئی کے مطابق یہ ہفتہ کی رات گوانگ شی اور شمالی ویتنام کی سرحدی ساحلی پٹی سے دوبارہ ٹکرائے گا، جس کے بعد شمال کی جانب بڑھتے ہوئے بتدریج کمزور ہو جائے گا۔

مزید خبریں