وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دانائی، مدبرانہ قیادت کے ایران سمیت خطے بھر میں گہرے اثرات کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی
شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دانائی، مدبرانہ قیادت کے ایران سمیت خطے بھر میں گہرے اثرات کو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی، وزیراعظم

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دانائی، مدبرانہ قیادت کے ایران سمیت خطے بھر میں گہرے اثرات کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ ہفتہ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مرحوم سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ و تدفین کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے حکومتِ ایران اور برادر ایرانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کے اظہار کے لیے ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی موجود تھا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس اسٹاف و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سینئر ارکانِ پارلیمان ،جن میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نیز وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک برادر ہمسایہ ملک کی حیثیت سے پاکستان اس غم کی گھڑی میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔







