پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے، ابھی بہت کام باقی ہے، پاکستان کو جدید وائٹ بال کرکٹ کے تقاضوں کو بہتر سمجھنا ہوگا۔
پاکستان وائٹ بال ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے، ابھی بہت کام باقی ہے، پاکستان کو جدید وائٹ بال کرکٹ کے تقاضوں کو بہتر سمجھنا ہوگا، مائیک ہیسن

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے، ابھی بہت کام باقی ہے، پاکستان کو جدید وائٹ بال کرکٹ کے تقاضوں کو بہتر سمجھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ کے پہلے مہمان کے طور پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پی سی بی لائیو پر جاری کی گئی پروگرام کی پہلی قسط میں مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے، ابھی بہت کام باقی ہے، پاکستان کو جدید وائٹ بال کرکٹ کے تقاضوں کو بہتر سمجھنا ہوگا، پاکستان کو ملٹی سکلڈ کرکٹرز اور بہتر فیلڈنگ کی ضرورت ہے۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان نے اچھی پیش رفت کی ہے، بڑے میچز میں بہتر فیصلے کرنا ہماری سب سے بڑی آزمائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں صرف سیکھنے نہیں، ٹائٹل کے لیے چیلنج کرنے جائیں گے، ورلڈ کپ جیتنے کے لیے مستقل مزاجی ضروری ہے، ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل 20 سے زائد میچز کھیلنے کی امید ہے۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر اور پرفارم نہ کرنے پر فوری باہر نہیں کرنا چاہیے، سلیکشن پینل میں مضبوط بحث ہوتی ہے، ہر بات پر اتفاق ضروری نہیں۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ میں ہمیشہ ملٹی سکلڈ کرکٹر کو ترجیح دوں گا،آل راؤنڈر کو کم از کم ایک بنیادی سکل میں مضبوط ہونا چاہیے، جدید ٹی ٹوئنٹی میں آٹھ، نو نمبر تک بیٹنگ ضروری ہے۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ پروفیشنل کرکٹر کے لیے فیلڈنگ اور بیٹنگ کی بنیادی صلاحیت لازمی ہے، موجودہ فارم اہم ہے، مگر ٹیم بیلنس بھی ضروری ہے، کھلاڑیوں کو میدان میں خود فیصلے کرنا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان اور کوچ آپشنز دیتے ہیں، فیصلے میدان میں کھلاڑی کرتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی سپیشلسٹ کے لیے ہر بار فرسٹ کلاس کرکٹ ضروری نہیں۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم تمام میچز ایک جیسی کنڈیشنز میں نہیں کھیلنا چاہتے، ایشیا کپ میں پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی۔








