چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کی ہدایات کے مطابق لیسکو شفاف مالیاتی نظم و نسق، موثر کارپوریٹ گورننس اور بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام میں مسلسل بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے
لیسکو کی موثر حکمت عملی سے مالیاتی نظم و ضبط اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری

مزید خبریں
لاہور۔4جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کی ہدایات کے مطابق لیسکو شفاف مالیاتی نظم و نسق، موثر کارپوریٹ گورننس اور بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام میں مسلسل بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران ادارے نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے نمایاں آپریشنل کامیابیاں حاصل کیں، جن کی عکاسی آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں میں بھی ہوتی ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق مالی سال2024-25 کے دوران لیسکو کے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات15.8 فیصد سے کم کرکے 13.4 فیصد تک لائے گئے جس سے 23.963 ارب روپے کا مالی فائدہ حاصل ہوا۔ پروگریسو ریکوری98.5 فیصد سے بڑھ کر99.7 فیصد جبکہ حقیقی ریکوری 101.3 فیصد تک پہنچ گئی، مجموعی طور پر ان اقدامات سے36.070 ارب روپے کا مالی فائدہ حاصل ہوا، جو لیسکو کی موثر حکمت عملی اور بہتر انتظامی کارکردگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے کو درپیش مالیاتی چیلنجز کے باوجود لیسکو مالیاتی استحکام، لائن لاسز میں کمی، ریکوری میں اضافے، شفاف مالیاتی نظم و نسق اور صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔







