سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 27.4فیصد اضافہ

196

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مارچ 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 27.4فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مارچ 2023 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

نمو کے لحاظ سے مارچ 2023میں کارکنوں کی ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 27.4 فیصد اضافہ ہوا اور سال بسال بنیادوں پر 10.7 فیصد کمی ہوئی۔مالی سال 2023کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران ترسیلات زر کی مد میں مجموعی طور پر 20.5 ارب ڈالر موصول ہوئے ، جو گزشتہ برس کی اسی مدت کےمقابلے میں 10.8 فیصد کم ہے۔

مارچ 2023 میں سعودی عرب سے 563.9 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 406.7 ملین ڈالر، برطانیہ422 ملین ڈالر اور امریکہ سے 316 ملین ڈالر موصول ہوئے۔