سمندر پار پاکستانیوں کے لئے اوورسیز سہولیاتی کاﺅنٹر قائم، کاو¿نٹر کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کریں گے

195
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل ذوالفقار بخاری نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے اوورسیز سہولیاتی کاﺅنٹر قائم کردیا اوورسیز کاﺅنٹر اسلام آباد میں پولیس فیسیلیٹیشن سنڑر کے اندر قائم کیا گیا ہے کاﺅنٹر کا باقاعدہ افتتاح معاون خصوصی ذوالفقار بخاری جلد کریں گے۔اوورسیز کاﺅنٹر اپنی نوعیت کا پہلا سہولیاتی کاﺅنٹر ہوگا جس میں سمندر پار پاکستانی اپنی شکایات کاﺅنٹر پر درج کروا سکیں گے۔ کاﺅنٹر پر موجود ٹیم سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں تعاون فراہم کرے گی سمندر پار پاکستانیوں کے پاکستان میں عدالت اور پولیس کیسز تاخیر کا شکار رہتے ہیں۔سمندر پار پاکستانیوں کو بیرون ملک بے فکری سے رہنے کے لئے یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔