سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،وفاقی وزیر پیر صدرالدین شاہ راشدی

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر وزارت سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سیّد صدرالدین شاہ راشدی نے بیرون ملک پاکستانیوں کو یقین دلایا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر وزارت سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سیّد صدرالدین شاہ راشدی نے بیرون ملک پاکستانیوں کو یقین دلایا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کےلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں درپیش مسائل کے ازالہ کےلئے لائحہ عمل اختیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور وہ ان کی خدمات کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Leave a Reply