لاہور۔2اگست (اے پی پی):سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب بھر میں ٹمبر مافیا کے خلاف موثر آپریشن جاری ہے، حالیہ کارروائی کے دوران محکمہ جنگلات نے لیہ میں غیرقانونی طور پر کاٹی گئی قیمتی لکڑی سے بھرا ایک ٹرک پکڑ لیا، ملزمان کو گرفتار کرکے لکڑی ضبط اور دو لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب …
سموگ فری پنجاب کیلئے جنگلات کا تحفظ اولین ترجیح ہے،مریم اورنگزیب
لاہور۔2اگست (اے پی پی):سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب بھر میں ٹمبر مافیا کے خلاف موثر آپریشن جاری ہے، حالیہ کارروائی کے دوران محکمہ جنگلات نے لیہ میں غیرقانونی طور پر کاٹی گئی قیمتی لکڑی سے بھرا ایک ٹرک پکڑ لیا، ملزمان کو گرفتار کرکے لکڑی ضبط اور دو لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے سموگ کنٹرول پلان کے تحت ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائیاں ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں،سموگ فری پنجاب کے لیے جنگلات کا تحفظ اولین ترجیح ہے، درختوں کا غیر قانونی کٹائو سموگ میں خطرناک حد تک اضافہ کرتا ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خلاف جامع مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جب تک گرین کور بحال نہیں ہوگا،
سموگ میں کمی ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کی ان کارروائیوں سے نہ صرف ٹمبر اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی بلکہ ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور سموگ پر قابو پانے میں نمایاں پیشرفت بھی حاصل ہوگی۔









