سموگ کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈائریکٹر زراعت

118
سموگ

فیصل آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ سموگ کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں کاشتکاروں کا تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار دھان کی کٹائی کے بعد باقیات کو آگ ہرگز نہ لگائیں کیونکہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ کے علاوہ زمین میں موجود نامیاتی مادہ کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے کاشتکاروں کو 15 تا 30 ہزار روپے فی ایکڑ تک جرمانہ اداکرنا ہوگالہذا خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔