سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے عدم برداشت کی پالیسی وضع کر رہے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے عدم برداشت کی پالیسی وضع کر رہے ہیں۔ منگل کو وزارت داخلہ میں سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سمگلنگ پاکستان کو درپیش سنگین مسئلہ ہے اور اس کے خاتمہ کیلئے جو کمیٹیاں …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے عدم برداشت کی پالیسی وضع کر رہے ہیں۔ منگل کو وزارت داخلہ میں سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سمگلنگ پاکستان کو درپیش سنگین مسئلہ ہے اور اس کے خاتمہ کیلئے جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اس کا بنیادی مقصد اس لعنت سے مکمل چھٹکارہ حاصل کرنا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم کردہ انٹی سمگلنگ سٹیرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس وفاقی وزیر داخلہ و وزیر برائے بحری امور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تمام ذیلی چار کمیٹیوں نے ٹی او آرز سے متعلق جامع ایکشن پلانز جمع کرائے۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کے باوجود گزشتہ ستر سالوں سے سمگلنگ کے معاملے کو نظر انداز کیا گیا۔