
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززڈویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان(سمیڈا) نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے 7 مختلف شعبوں میں 75 اداروں کے پیداواری اخراجات کو کم کرنے میں معاونت فراہم کی ہے۔ اس حوالے سے ان اداروں کے انرجی آڈٹس اور انرجی منجمینٹ سسٹم کے جدید نظام سے استفادہ کے ذریعے ان اداروں کے پیداواری اخراجات کم کرنے کیلئے مدد فراہم کی گئی ہے