اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے زیر اہتمام ایونٹ مینجمنٹ سکلز کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ جمعرات کو ہوگی۔
سمیڈاکی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ورکشاپ کے دوران شرکا کو نمائشوں ، پیشگی شرائط اور شرکا کی شرکت کے طریقہ کار ،موضوع کا چنائو اور فزیکل و انسانی وسائل بشمول لاجسٹک کے حوالے سے بنیادی تربیت فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں شرکا کو مارکیٹنگ ، فنانشل مینجمنٹ ، رسک مینجمنٹ اور ایونٹس کے انعقاد کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔
ورکشاپ میں چیمبر کے ارکان ، موجودہ اور ابھرتے ہوئے کاروباری، مارکیٹنگ کے ماہرین اور سیلزو ایڈورٹائزنگ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔