اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہےکہ سندھ کی ثقافت ہماری قومی شناخت کا روشن پہلو ہے۔سندھی یوم ثقافت پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن صدیوں پرانی روایات اور امن کا پیغام ہے۔ سینٹر روبینہ خالدنے کہا کہ سندھ کی ثقافت محبت، رواداری اور بھائی چارے کی علامت ہے،سندھی ثقافت ہماری قومی شناخت کا …
سندھی یوم ثقافت صدیوں پرانی روایات اور امن کا پیغام ہے، روبینہ خالد

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہےکہ سندھ کی ثقافت ہماری قومی شناخت کا روشن پہلو ہے۔سندھی یوم ثقافت پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن صدیوں پرانی روایات اور امن کا پیغام ہے۔ سینٹر روبینہ خالدنے کہا کہ سندھ کی ثقافت محبت، رواداری اور بھائی چارے کی علامت ہے،سندھی ثقافت ہماری قومی شناخت کا روشن پہلو ہے۔
سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ اجرک اور ٹوپی سندھ کی پہچان، پاکستان کا فخر ہیں،سندھ صوبائی حکومت کے سندھی ثقافت کے فروغ کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں،سندھ کی ثقافت اتحاد، یکجہتی اور ترقی کا پیغام دیتی ہے۔سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے،سندھ کی دھرتی نے ہمیشہ محبت اور امن کو فروغ دیا۔








