سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی آواز کا گلا گھونٹا گیا، قائد حزب اختلاف اور آٹھ ممبران کو اسمبلی میں داخل ہی نہیں ہونے دیا گیا، یہ بدترین آمریت ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

58
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں جس طرح اپوزیشن کی آواز کا گلا گھونٹا گیا، میری رائے کہ سندھ میں زرداری آمریت قائم ہے، مزید پختہ ہو گئی ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف اور آٹھ ممبران کو اسمبلی میں داخل ہی نہیں ہونے دیا گیا، یہ بدترین آمریت ہے۔