اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔21 گھوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارعلی نواز خان مہر 63 ہزار 758 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کا امیدوار غلام علی عباس29ہزار273 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا۔
اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 46.33 فیصد رہا۔