سندھ ای اینڈ ٹی ڈیپارٹمنٹ، تین ماہ میں 58912.732ملین سے زائد ٹیکس جمع کیاگیا

148
قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس

کراچی۔ 06 دسمبر (اے پی پی):سندھ ای اینڈ ٹی ڈیپارٹمنٹ، تین ماہ میں 58912.732ملین سے زائد ٹیکس جمع کیاگیاہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اورنگزیب پنہور نے بدھ کو ٹیکسوں کی وصولی کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ٹیکس وصولی کی یہ تفصیلات رواں مالی سال جولائی 2023سے نومبر 2023کے لیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اورنگزیب پنہور نے بتایا کہ نومبر تک مجموعی طورپر58912.732ملین روپے ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔

موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 3827.509 ملین روپے، انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 51615.081ملین روپے، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 351.982 ملین روپے اور کاٹن فیس کی مد میں 64.216ملین روپے وصول ہوئے۔

اورنگزیب پنہور نے مزید کہا کہ روپے 29.151ملین ٹیکس تفریحی ڈیوٹی کی مد میں جمع کیا گیا جبکہ باقی رقم دیگر ٹیکسوں کی مد میں وصول کی گئی۔