سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل پر کوئی توجہ نہ دی، سیلاب کی موجودہ صورتحال میں بلاول اور زرداری کہیں نظرنہیں آرہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل پر کوئی توجہ نہ دی سیلاب کی موجودہ صورتحال میں بلاول اور زرداری کہیں نظرنہیں آرہے، جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گزشتہ 12 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے مگر عوام کی …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل پر کوئی توجہ نہ دی سیلاب کی موجودہ صورتحال میں بلاول اور زرداری کہیں نظرنہیں آرہے، جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گزشتہ 12 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے مگر عوام کی فلاح و بہبود اور ایشوز کے حل کے لئے کوئی کام نہیں کررہی۔ انہوں نے کہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ن لیگ فیٹف میں من مانی ترمیم چاہتی ہے اور نیب کو بے اختیار کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہ کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں کہ کسی شہری کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے کہا فیٹف کا وہی قانون ہے جو ن لیگ کے دور میں دیا گیا تھا، نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے بیرون ملک جائیدادیں کیسے بنائیں۔انہوں نے کہا ن لیگ این آر او سے اپنے کیسز کا خاتمہ چاہتی ہے ہم کسی کو این آر اور نہیں دیں گے اور بد عنوان عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی۔