سندھ حکومت کی جانب سے جو بھی مدد مانگی جائے گی وہ ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی ہے اور وفاق اور اس کے اداروں کی جانب سے بارش کی تباہ کاری سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے سندھ حکومت کو جو بھی مدد چاہیے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی ہے اور وفاق اور اس کے اداروں کی جانب سے بارش کی تباہ کاری سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے سندھ حکومت کو جو بھی مدد چاہیے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے جو بھی مدد مانگی جائے گی وہ ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔